ابنا: عربی اخبار الصباح نے عرب ممالک کے ظالم ، ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز حکمرانوں کی زبوں حالی اور بدبختی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب ممالک کے منہ زور اور ظالم حکمرانوں کی ذلت و تحقیر ایک اخلاقی اور تاریخی ضرورت ہے۔ ساطع ناجی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ عرب ممالک کے ظالم حکمرانوں نے ہمیشہ اپنی قوموں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے لیکن آج عرب قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور انھوں نے پہچان لیا ہے کہ عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں اور وہ عرب قوموں پر مسلط ہوکر علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں لہذا عرب قومیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہی ہیں۔ اخبـار کے مطابق بعض عرب ڈکٹیٹر حکمراں ، قوموں کے غیظ و غضب سے بچنے کے لئے امریکہ کی مدد حاصل کررہے ہیں الصباح کے مطابق عرب کے ڈکٹیٹر حکام کی تحقیر و تذلیل ایک تاریخی اور اخلاقی ضرورت ہے اور امریکہ نواز عرب حکمرانوں پر مقدمات قائم ہونیں چاہییں۔
26 اپریل 2011 - 19:30
News ID: 238760
ایک عربی اخبار نے اپنے مقالہ میں عرب ممالک کے ظالم ، ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز حکمرانوں کی زبوں حالی اور بدبختی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عرب ممالک کے منہ زور اور ظالم حکمرانوں کی ذلت و تحقیر ایک اخلاقی اور تاریخی ضرورت ہے۔